207

پاکپتن: گلوبل وارمنگ کے خلاف جنگ درختوں کے سنگ ہی ممکن ہے، چوہدری محمد ارشاد

پاکپتن (خرم شہزاد سے) گلوبل وارمنگ کے خلاف جنگ درختوں کے سنگ ہی ممکن ہے درخت ماحولیاتی تبدیلیوں کی کلید ہیں درخت قدرتی آفات کو کنٹرول کرنے کی بنیادہیں موسم برسات کی شجر کاری مہم کے تحت انفرادی اور اجتماعی طور پر پلانٹیشن فار پاکستان کے تحت کثرت کیساتھ پودے لگائے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفسیر ز چوہدری محمد ارشاد، چوہدری آصف اقبال نے پلانٹیشن فار پاکستان کے تحت ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس میں پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی او انفارمیشن سید سلمان حسین اسسٹنٹ اکاونٹس آفسیر چوہدری محمد اشرف، محمد منیر وینس، حافظ محمد جاوید ایڈمن آفسیر امتیاز بلوچ، جاوید الرحمن رینج فاریسٹ آفسیر چوہدری محمد یونس ناہید احمد خاں، آفتاب احمد خان مگسی، وسیم عباس پیر زادہ، محمد حسن، محمد سلمان، احسن جاوید و دیگر افسران بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفسیرز چوہدری محمد ارشاد، چوہدری آصف اقبال نے کہا کہ ہر یالی ترقی و خو شحالی کی ضامن ہے درخت معطر آب ہوافراہم کرنے کیساتھ معیشت کو مضبوط بنانے آلودگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ملک کو سر سبز و شاداب بنانے کیلئے ہمیں زیادہ درخت لگانا ہونگے اورہم سب کو مل جل کر ثمر آور کاوشیں کرنا ہوں گی پلانٹیشن فار پاکستان مہم سر سبز و شاداب پاکستان کی بنیاد ہے جس کے تحت ملک بھر میں قومی سطح پر کثیر تعداد میں پودے لگائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کیساتھ معاشرے کے تمام افراد اپنی حیثیت کے مطابق اپنا کردار ادا کریں ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفسیر ز چوہدری محمد ارشاد، چوہدری آصف اقبال ڈی او انفارمیشن سید سلمان حسین اسسٹنٹ اکاونٹس آفسیرز چوہدری محمد اشرف، محمد منیر وینس، حافظ محمد جاوید ایڈمن آفسیر امتیاز بلوچ، جاوید الرحمن رینج فاریسٹ آفسیر چوہدری محمد یونس، ناہید احمد خاں، آفتاب احمد خان مگسی نے ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس میں پودے لگائے انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام افراد اس قومی مہم میں برھ چڑھ کر حصہ لیں تمام طبقات کے لوگ بچوں کو درخت لگانے کی طرف راغب کریں تاکہ قومی سر سبز و شاداب پاکستان کی منزل کو حاصل کیا جا سکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں