192

ساہیوال: انسانی حقوق کے عالمی ادارے اور اقوام متحدہ عالمی دہشتگرد بھارت کی جارحیت کا نوٹس لے، پروفیسرڈاکٹر سلیم فاروق شوکت

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف اور مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ساہیوال کیمپس میں سیمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائریکٹر سی یو آئی، ساہیوال کیمپس پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت نے بذریعہ ویڈیو لنک فکیلٹی، سٹاف اور طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں مسلمانوں کا بہتا ہوا لہو ایک دن ضرور رنگ لائے گا اور ہمارے کشمیری بھائی آزاد فضاؤں میں سانس لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہے اور پاکستان کی غیور عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے اور اقوام متحدہ عالمی دہشتگرد بھارت کی جارحیت کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کی امنگوں کے مطابق آزادی دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ سیمینار کے بعد کیمپس میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں نہتے کشمیریوں کے جذبہ? ا?زادی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی اور مودی سرکار سے نفرت کے اظہار کے لیے نعرے لگائے گئے۔ ڈپٹی رجسٹرار صفدر علی نے کہا کہ کشمیریوں کی نسل کشی شروع ہو چکی ہے اور جلد ہی انہیں مہاجر کیمپوں میں بند کرنے کے لیے اسرائیلی ماڈل کی پیروی کرتے ہوئے پاکستانی سرحد کی طرف دھکیل دیا جائے گا۔ ہم سب کو کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف اپنی آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں