182

محراب پور: گرین کریسینٹ ٹرسٹ کی طرف سے سی ای او زاہد سعید اور دیگر ٹرسٹیز نے ایکڑ زمین خرید کر جی سی ٹی ھلال سکولز کے لیے وقف کردی.

محراب پور (محمد علی ملک سے) گرین کریسینٹ ٹرسٹ سے چلنے والے جی سی ٹی ھلال اسکولز کے سی ای او زاھد سعید اور ٹرسٹیز نے ایک ایکڑ زمین لے کر محرابپور کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دینے کا عزم کیا جی سی ٹی ھلال اسکولز پورے سندھ میں ہیں، محرابپور میں تقریباً ڈیڑھ سو سے زاٸد اساتذہ اور تین ہزار سے زاٸد طلباء پڑھتے ہیں، جی سی ٹی ھلال اسکولز میں آرفن اور غریب مستحق بچوں کو بھی تعلیم دی جاتی ہے.

گرین کریسینٹ ٹرسٹ کے سی ای او زاھد سعید نے محرابپور کے تمام جی سی ٹی اسکولز کا دورہ کیا اور اساتزہ کی محنتوں کو سہرایا اور کہا کہ اساتزہ مستقبل کے معمار ہیں اور یہ پیغمبری پیشہ ہے، گرین کریسینٹ ٹرسٹ کا نصب العلین ایسے افراد کی تیاری جو اللہ اور اس کے رسول کے اطاعت گزار اور عہدے حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں