176

اسلام آباد: بھارت نے کلبھوشن یادیو سے ملاقات کا پہلا موقع گنوادیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) بھارت نے ہٹ دھرمی کے باعث کلبھوشن یادیو سے ملاقات کا پہلا موقع گنوا دیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی کے باعث اپنے جاسوس اور حاضر سروس کمانڈر کلبھوشن یادیو سے ملاقات کا پہلا موقع گنوا دیا اور اب جاسوس کمانڈر تک بھارتی قونصلر رسائی کے لیے نئی تاریخ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایک ذمہ دار ملک ہونے کے ناطے عالمی عدالت کے فیصلے اور ملکی قوانین کی روشنی میں بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی پیش کش کی تاہم پاکستان کی مخلصانہ پیشکش پر بھارت نے شرطیں عائد کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں