209

پاکپتن: ہیلمٹ کا استعمال لازمی ہے ون ویلنگ اور کم عمر ڈرائیور پر سختی سے پابندی ہے خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائیگی، محمود علی، ڈی ایس پی ٹریفک.

پاکپتن (خرم شہزاد) ہیلمٹ کا استعمال لازمی ہے ون ویلنگ اور کم عمر ڈرائیور پر سختی سے پابندی ہے خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائیگی ناجائزتجاوزات کسی صورت برداشت نہیں ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ٹریفک محمود علی نے ساہیوال روڑ، نگینہ چوک، غلہ منڈی، بس اسٹینڈ، جمال چوک پر ہیلمٹ کی اہمیت اور انسداد ون ویلنگ مہم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرانسپکٹر ٹریفک رانا رستم انچارج لائسنس برانچ جواد صاحب ریڈر ٹو ڈی ایس پی فرخ خاں، ظفر کانسٹیبل، محمد اکبر اور شوکت علی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ڈی پی او پاکپتن عبادت نثار کی ہدایت پر ہیلمٹ کی اہمیت انسداد ون ویلنگ اور کم عمر ڈرائیور کی روک تھام کیلئے اور عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے کیمپ لگائے جا رہے ہیں اور لوگوں کو لیکچر دیئے جا رہے ہیں اور پمفلٹ تقسیم کئے جا رہے ہیں ٹریفک کی روانی کیلئے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا ہے ڈی ایس پی ٹریفک محمود علی نے کہا کہ مزید اوور لوڈنگ اور سپیڈ گاڑیوں کے خلاف سپیڈ گن کیمروں سے کاروائیوں کا سلسلہ جا ری ہے انہوں نے کہا کہ کم عمر ڈرائیور اور ون ویلنگ کے خلاف کاروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں