191

پاکپتن: پاکستان بھر میں پودے اور درخت لگا کر ملک کو سر سبز و شاداب بنایا جائے، مظہر علی سندھیلہ.

پاکپتن (مقبول حسین سے) پاکستان بھر میں پودے اور درخت لگا کر ملک کو سر سبز و شاداب بنایا جائے جاندارکی بقاء درختوں کی مرہون منت ہے اور انکی اہمیت سے انکار ممکن نہیں جدید ماحولیاتی تبدیلوں کے مد نظر رکھتے ہوئے کثرت کے ساتھ انکی کاشت کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار زکریا پبلک ہائی اینڈ گرلز سکول کے پرنسپل مظہر علی سندیلہ نے بوائز اینڈ گرلز سیکشن میں علیحدہ علیحدہ پودا لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر زکریا پبلک ہائی اینڈ گرلز سکول کا سٹاف اورطلباء و طالبات بھی موجود تھے درخت ماحولیاتی تبدیلیوں کے ساتھ فضائی آلودگی میں کمی کا باعث بھی بنتے ہیں پھول دار و سایہ داردرخت ماحول کو معطر اور پھل دار پودے بہترین غذائی ضروریات کو بھی پورا کرتے ہیں ہم قوم کو پودے لگانے کی طرف مائل کریں زکریا پبلک ہائی اینڈ گرلز سکول کے پرنسپل مظہر علی سندیلہ نے کہا کہ پودے لگا نا اہم ہی نہیں بلکہ ان کی آبیاری بھی ضروری ہے بعد ازاں زکریا پبلک ہائی اینڈ گرلز سکول کے زیر اہتمام شجر کارہ مہم کے سلسلہ میں مختلف مقامات پر پودے لگائے گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں