243

پاکپتن: برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے 777 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات زور و شور سے جاری ہیں.

پاکپتن (رانا صفدر سے) برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ و پنجابی زبان کے پہلے صوفی شاعر حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے 777 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات زور و شور سے جاری ہیں، عرس مبارک کی تقریبات میں شرکت کیلئے اندرون و بیرون ملک سے لاکھوں زائرین پاکپتن پہنچ رہے ہیں.

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زیب سجادہ درگاہ بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ دیوان احمد مسعود چشتی نے کہا کہ حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکرؒ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ نے اپنی تعلیمات کیلئے لاکھوں افراد کو دائرہ اسلام میں داخل کیا بابا فریدؒ کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم دنیا و آخرت کی کامیابیوں سے ہمکنار ہوسکتے ہیں. اس موقع پرسجادہ نشین صحابی رسول خواجہ عزیز مکی دیوان پیر ساجد عثمان چشتی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ عرس مبارک کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے زائرین ہمارے مہمان ہیں ان کے قیام و طعام کیلے بہتر سے بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں