217

پاکپتن: بیوہ کا گزارہ الاونس بند ہونے کا ڈی پی او عبادت نثار نے نوٹس لے لیا، تفصیلات طلب، اکاونٹس آفیسر کی بیوہ کو دھمکیاں.

پاکپتن (وقار فرید جگنو سے) سب انسپکٹر کی بیوہ کا گزارا الاؤنس بند کرنے پر ڈی پی او پاکپتن کا سخت نوٹس، اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفسیر نعیم شاہ کی سرزنش، بیواؤں کے گزارا اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب۔ تفصیلات کے مطابق دوران سروس وفات پانے والے سب انسپکٹر محمد اسماعیل کی بیوہ حفیظاں بی بی نے سب انسپکٹر محمد اسماعیل 8 اگست 1998 کی وفات کے بعد مرحوم کی پانچ بچیوں کی کفالت کیلیے کم پنشن کی وجہ سے محکمہ سے گزارا الاؤنس جاری کروایا، جس کے ایک سال بعد محکمہ کے اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسر نعیم شاہ نے خاتون کو مردہ قرار دے کر الاؤنس بند کروا دیا، دفاتر میں دھکے کھانے کے بعد خاتون نے کاغذات میں درستگی کروائی جس کے باوجود خاتون کو الاؤنس نہیں مل رہا، جس پر ڈی پی او پاکپتن عبادت نثار نے سخت نوٹس لیتے ہوئے نعیم شاہ کی سرزنش کی اور تمام گزارا الاؤنس کی تفصیلات طلب کرلیں تاکہ دیکھا جاسکے کہ مزید کتنے افراد کو گزارا الاؤنس سے محروم کیا جاچکا ہے۔ حفیظاں بی بی نے مزید بتایا کہ جب میں ڈی پی او پاکپتن کے پاس شکایت لیکر گئی تو نعیم شاہ نے مجھے اپنے آفس میں بلایا جہاں مسلم لیگ ن کے کونسلر کے امیدوار محلہ شاداب کالونی کے رہائشی نعیم شاہ کے قریبی عزیز نے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ حفیظاں بی بی نے اعلی حکام سے تحفظ کی اپیل کی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں