222

پاکپتن: کشمیر جنت نظیر ہے تو پھر یہ ہمیں کیوں نہیں ملک رہی یقینا ہم پورے پورے اسلام میں داخل نہیں ہوپائے، ڈاکٹرشاہد مرتضی چشتی

پاکپتن (رانا صفدر سے) کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم کرنا ہونگی، مذاکرات برابری کی سطح پر ہونگے، قراردادوں کی بجائے اگر او آئی سی کشمیریوں کی کھل کر حمایت کرے تو یہ مسئلہ چند روز میں حل ہو سکتا ہے، او آئی سی کو چاہئے کہ صحیح معنوں میں نمائندگی کرے اور اپنے آپکو اتنا توانا اور مضبوط بنائے کہ جب بھی مسلمانوں پر کوئی ظلم اور زیادتی ہو عالمی طاقتوں سے اپنی بات منوا سکے.

اب وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اکھٹی ہو اور اگر اس وقت بھی اکھٹی نہ ہوئی تو تمہاری داستان نہ ہوگی داستانوں میں ہم نے ریاست مدینہ کی طرز پر تعلیمی اداروں سے نظریہ پاکستان اور کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کا سلسلہ شروع کیا ہے بلخصوص سکول کے بچے بھی اب تو کشمیری بچوں کیساتھ کھڑے ہو گئے ہیں ان خیالات کااظہار حکیم لطف اللہ سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن افضل بشیر مرزا ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، محمد جہانگیر احمد وٹو پرنسپل وقار فرید جگنو صدر پریس کلب پاکپتن

کشمیر بنے گا پاکستان ریلی کی میڈیا کوریج(بول ٹی وی)

ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی صدر انجمن فلاح مریضان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ کشمیر جنت نظیر ہے تو پھر یہ ہمیں کیوں نہیں ملک رہی یقینا ہم پورے پورے اسلام میں داخل نہیں ہوپائے ہمیں اپنا محاسبہ کرنا ہوگا اور زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی طور پر کشمیری بھائیوں کا ساتھ دینا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہون نے ایکسپلور ویل سکول میں پاکستان سوشل ایسوسی ایشن، ڈسٹرکٹ انٹی ٹی بی ایسوسی ایشن، انجمن فلاح مریضان، ہیومن رائٹس سوسائٹی، پاکپتن سوسائٹی فار ہیلتھ ایجوکیشن اینڈ انوائرمنٹل پاکپتن کے زیر اہتمام کشمیری بچوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ریلی سے کیا، انہوں نے کہا کہ ہندو دہشت گرد اب اپنے دن گننے شروع کر دے. تو نے کس قوم کو للکارا ہے جو موت کو اپنی محبوبہ سمجھتی ہے کشمیر جل رہا ہے مظالم کی انتہا ہے خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دی گئی ہیں ہندو دہشت گردوں نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے بچے دواؤں اور دودھ سے بلک رہے ہیں کہاں گئے انسانی حقوق کے چیمپئن اگر اب بھی مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو اسکے خطرناک نتائج برآمد ہونگے.
کشمیر بنے گا پاکستان ریلی کی میڈیا کوریج(بول ٹی وی)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں