199

ساہیوال: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تین اضلاع کے لیے صحت انصاف کارڈ کا افتتاح کردیا.

ساہیوال (خصوصی رپور ٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کے ہمراہ ساہیوال میں 3 اضلاع کیلئے صحت انصاف کارڈ کاافتتاح کردیا۔

اس موقع پر مرکزی رہنما رائے حسن نواز خاں، صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، ایم این اے رائے مرتضی اقبال، ٹکٹ ہولڈرپی پی 198ملک فیصل جلال ڈھکو، سیکرٹری صحت مومن علی آغا، آرپی او ساہیوال چوہدری ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی سی ساہیوال محمد زمان وٹو، ڈی پی او ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے خطاب کہا کہ ماضی میں عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں سے محروم رکھا گیا۔ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے سفید پوش عزت و احترام سے نجی ہسپتالوں میں مفت علاج کراسکیں گے۔ نجی ہسپتالوں میں صحت انصاف کارڈ ہولڈر کا علاج، ادویات اور ٹیسٹ وغیرہ فری ہوں گے، بل حکومت ادا کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ صحت انصاف کارڈ کے مریض کو آمد و رفت کیلئے کرایہ بھی دیا جائے گا۔ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے 8 امراض کا مفت علاج اور فری فالو اپ ہوگا۔ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے ماں اور بچے کو بھی علاج کی خصوصی سہولت حاصل ہوگی۔ 24 اضلاع میں 67 لاکھ خاندان صحت انصاف کارڈ سے مستفید ہو رہے ہیں۔ بعدازاں وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کول پاورپلانٹ قادرآباد کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں