231

ساہیوال: محکمہ لائیو سٹاک دریائے راوی میں متوقع سیلاب اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ ڈاکٹر ثمرین کوثر.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) محکمہ لائیو سٹاک دریائے راوی میں متوقع سیلاب اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔جانوروں کو متعدی بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع ساہیوال ڈاکٹر ثمرین کوثر نے فلڈ سیکٹر محمد پور اور بہادر شاہ کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر اْن کا کہنا تھا کہ سیلابی صوتحال میں بیمار جانوروں کے علاج کیلئے محکمہ کے پاس اینٹی بائیوٹک، جان بچانے والی ادویات کے علاوہ کیڑے مارنے والی ادویات بھی وافر مقدار میں موجود ہیں۔ مزید براں انہوں نے دریائے راوی کے کنارے پر واقع دیہات اکبر شاہ اورنگ باد، آڑہ تلہ اور راجہ دلو میں سیلابی صورتحال کا بغور جائزہ لیا اور لوگوں سے حفاظتی ٹیکہ جات بارے بھی چھان بین کی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر ثمرین کوثر کامزید کہنا تھاکہ محکمہ لائیوسٹاک نے ہر تحصیل کے لئے ریپڈ رسپانس ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو کسی بھی ایمرجنسی میں فوری کارروائی کریں گی اور جانوروں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے میں انتظامیہ کی مدد کے ساتھ ساتھ ان کی خوراک کو بھی یقینی بنائیں۔ اس دورہ کے دوران ڈاکٹرثمرین کوثر نے مو بائل ویٹرنری ہسپتال اور متعلقہ ڈسپنسری کے عملہ کی جانب سے لگائے گئے فری ویٹرنری سروسز کیمپس کا بھی معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے عملہ پر زور دیا کہ وہ اسی طرح فیلڈ میں متحرک رہیں اور ویٹرنری سروسز کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ زمیندار حضرات بھی تمام ویٹرنری ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں سے جانوروں کے علاج معالجے اور ویکسینیشن کے لئے فوری رجوع کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں