192

نوشہرو فیروز: روڈ مسافروں کی مدد، حفاظت اور سفر کو محفوظ و آسان بنانا موٹروے پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ڈی آئی جی ڈاکٹر مسرور عالم کولاچی

نوشہرو فیروز ( ملک مشتاق احمد سے) موٹروے پولیس کے ڈی آئی جی مسرور عالم کولاچی نے آج کنڈیارو موٹروے پولیس اور ٹول پلازہ کے ساتھ بنے ہوئے ہیلپ سینٹر کا دورہ کیا اس موقع پر موٹروے پولیس کے سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی ڈی ایس پی راشد علی شاہ ایڈمن آفیسر عبدالرشید سھتو اور میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

اس موقع پر ڈی آئی جی ڈاکٹر مسرور عالم کولاچی نے روڈ پر سفر کرنے والوں میں روڈ سیفٹی پمفلٹس اور موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم کئے اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روڈ پر سفر کرنے کے دوران ہمیں احتیاط کرنی چاہیئے اور اس کے ساتھ باقاعدہ قانون پر عملدرآمد کریں اس سے حادثات میں کمی واقع ہوگی جس سے جانی و مالی نقصانات سے بچا جا سکتا ہے, اوور سپیڈ غلط اوور ٹیک اور اوور لوڈنگ ہر گز نہ کریں مزید موٹروے پولیس کے افسران کو کہا کے ڈیوٹی ایمانداری محنت اور لگن سے کریں لوگوں کی بروقت مدد کریں ان کی وجہ سے ڈپارٹمنٹ نے یہ مقام بنایا ہے.

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں مزید کہا کہ میڈیا کا بڑا ساتھ رہا ہے موٹروے پولیس کے ساتھ ہمارے روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی کے پیغامات لوگوں تک پہنچانے میں میڈیا نے اھم کردار ادا کیا ہے کس بھی مدد یا ایمرجنسی کی صورت میں موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن ایک سؤ تیس پر چوبیس گھنٹوں کال کرسکتے ہیں موٹروے پولیس کے افسران بروقت مدد کو پہنچ جائیں گے اللہ تعالیٰ کا آپ کا حامی و ناصر پاکستان زندہ باد موٹروے پولیس زندہ باد.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں