182

اسلام آباد: کرنٹ سے ہلاکتیں؛ نیپرا نے کے الیکٹرک کے خلاف تحقیقات شروع کردیں

اسلام آباد (خصوسی رپورٹ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیرٹی اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی میں بارشوں کے دوران ہلاکتوں پر کے الیکٹرک کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔

ہمارے نمائندے کے مطابق کراچی میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں کرنٹ سے ہونے والی ہلاکتوں پر نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف باضابطہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا اور سینئر افسران پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کو کے الیکٹرک کے خلاف تحقیقات 15 روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ٹیم کرنٹ سے ہونے والی ہلاکتوں اور بجلی کی فراہمی میں تعطل کی وجوہات کا پتا چلائے گی اور تحقیقات کی روشنی میں کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں