194

پاکپتن: ڈی سی احمد کمال مان جیسے آفیسر ہمارے معاشرے کا سرمایہ ہیں، حکیم لطف اللہ سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن

پاکپتن (محمد امین سے) ڈی سی احمد کمال مان جیسے آفیسر ہمارے معاشرے کا سرمایہ ہیں ایسے آفیسر ادارے کے ماتھے کا جھومر ہیں ان کی حوصلہ افزائی ہر جگہ ہونی چاہیے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن حکیم لطف اللہ نے ایک تقریب کے موقع پر پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کی طرف سے احمد کمال مان ڈپٹی کمشنر پاکپتن کو انکی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں شیلڈ پیش کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن راجہ طارق محمودودیگر بھی موجود تھے حکیم لطف اللہ نے کہا کہ کوئی بھی آفیسر اچھا کام کرے تو اسکی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، یہ انسانی فطرت ہے کہ کوئی بھی اچھا کام کرنے پر اسکی حوصلہ افزائی کرنے سے اس کام میں اسکی دلچسپی مزید بڑھے گی، وہ پہلے کی نسبت زیادہ محنت اور لگن سے وہ کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی احمد کمال مان جیسے آفیسر ہمارے معاشرے کا سرمایہ ہیں ان کی حوصلہ افزائی ہر جگہ ہونی چاہیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں