282

حمد باری تعالیٰ…. عظیم ذات ہے اس کی بزرگ وبرتر ہے … (شاعر: تائب نظامی)

حمد باری تعالی
شاعر: تائب نظامی

عظیم ذات ہے اس کی بزرگ و بر تر ہے
نہ کوئی ثانی ہی اس کا نہ کوئی ہمسر ہے

ہے سارا بحر اس کا تو سارا ہی بر ہے
ہے خشک سارا ہے اس کا تو سارا ہی تر ہے

وہی تو ہے جو ہے ذات و صفات میں یکتا
ہر ایک رنگ میں بے مثل وہ سرا سر ہے

ہیں دو جہاں پہ عطائیں تمام تر اس کی
وہ با کمال سخی بے مثال داور ہے

یہ شان اس کی ہے تائب کہ لامکاں ہے وہ
اور رکھتا قلب میں مومن کے اپنا وہ گھر ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں