200

ساہیوال: تمام تھانہ جات اور دفاتر میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ساہیوال (پریس ریلیز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کی خصوصی ہدایت پر ساہیوال پولیس کے سلوگن ”تحفظ عزت کے ساتھ“پر عمل کرتے ہو ئے تمام تھانہ جات اور دفاتر میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔تھانہ جات میں پبلک ویٹنگ رومز کا قیام بھی عمل میں لا یا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں دفتر SDPOسٹی سرکل، دفتر SDPOصدر سرکل اور تھانہ سول لا ئن میں آ نے والے شہریوں کے لیے ASPسٹی سرکل ڈاکٹر انعم فریال کی نگرانی میں SHOتھانہ سول لائن محمد لقمان SI کا DPOساہیوال کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء کی خصوصی ہدایت پر شہریوں کے لیے سایہ دار شیڈ، پینے کے لیے صاف ٹھنڈے پانی، واٹر ڈسپنسر، واٹر کولر اور ہوا کے لیے پنکھوں کا بھی انتظام کر دیا گیا ہے۔ جس سے عوام الناس کو ایک باعزت ماحول ملے گا اوروہ اپنے مسائل عوا م دوست ماحول میں بیٹھ کر حل کروا سکیں گے۔ جس سے پولیس اور عوام میں جو خلیج کا سفر ہے وہ کم ہو گا۔ انہوں نے تمام SDPOsاور SHOsخصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ پولیس دفاتر اور تھانہ جات میں آ نے والے شہریوں سے اخلاق اور نرمی سے پیش آیا جا ئے تاکہ سائلین کے مسائل باآسانی حل ہو سکیں۔آخر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے عوام کو فراہم کی جا نے والی ان سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کر تے ہو ئے افسران کی کاوش کو کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں