179

ساہیوال: ماہ جولائی میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون، 494 ملزمان، اسلحہ ومنشیات برآمد.

ساہیوال (پریس ریلیز) ترجمان پولیس ضلع ساہیوال کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پولیس نے گزشتہ ماہ جولائی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کر تے ہو ئے 254مجرمان اشتہاریوں سمیت ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد ہو نے پر 228ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدمات میں ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران ساہیوال پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کر تے ہو ئے 254مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں سے 39مجرمان اشتہاری کیٹگری Aجبکہ 227مجرمان اشتہاری کیٹگریB، اور 10عدالتی مفروران شامل ہیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کر تے ہو ئے 111مقدمات درج کر کے 111ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔منشیات فروشوں کے قبضہ سے ہیروئن 0.30 کلو گرام چرس 32.505کلو گرام، 1148لیٹر شراب، 2عدد چالو بھٹیاں لہن و سامان برآمد کیا گیا۔ناجائز اسلحہ برآمد ہو نے پر 117مقدمات درج کرکے 117ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 102عدد پسٹل، بندوقیں 7عدد، رائفلیں 4عدد، ریوالور 1عدد، کاربین 2عدد اور 385گولیاں برآمد کی گئیں۔کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 5مقدمات جبکہ قمار بازی کے 4مقدمات درج کرکے جواء پر لگی رقم و سامان برآمد کرکے ملزمان کو جیل بھجوایا جا چکا ہے۔رواں ماہ چوری، ڈکیتی، اور راہزنی کے مقدمات میں مطلوب 8گینگز کے 26 ممبران کو گرفتار کرکے 2915000مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔علاوہ ازیں ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں 31سرچ آپریشنز کیے گئے جس میں 1590 افراد کی بائیو میٹرک و فزیکل چیکنگ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں