189

راولپنڈی: افغانستان میں امن کی کوششیں بڑھانے میں پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا، آرمی چیف

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے ہیڈ کواٹرز جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں افغانستان میں امن عمل کی کامیابی کی کوششوں پر بات چیت کی گئی ہے جب کہ افغان امن عمل اور باہمی متفقہ مقاصدکے حصول پراتفاق کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں