180

اسلام آباد: ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 9 اگست تک توسیع کردی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ایف بی آر نے ٹیکس سال 2018 کے لیے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے، نوٹی فکیشن کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 9 اگست تک توسیع کی گئی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سال 2018ء کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 9 اگست تک توسیع کردی ہے، اب شہری ٹیکس ریٹرن 9 اگست تک جمع کراسکتے ہیں۔ نوٹی فکیشن کے مطابق انفرادی ٹیکس دہندگان، کمپنیاں 9 اگست اپنی مجموعی آمدنی کے گوشوارے جمع کراسکیں گے۔

ایف بی آر کے مطابق 2018 کے گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 22 لاکھ 81ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں