202

نوشہرو فیروز: وطن سے محبت کا تقاضہ ہے کہ ہم آزادی کی تقریبات نہایت جوش و جذبے سے منائیں، کیپٹن (ر) بلال شاہد راو، ڈپٹی کمشنر.

نوشہروفیروز (ملک مشتاق احمد سے) جشن آزادی کے تقریبات کو شاندار طریقے سے منانے کے سلسلے میں ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) بلال شاہد راؤ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام سرکاری اداروں کے سربراہوں کالجز کے پرنسپال، میونسپل و ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین، نجی بینکوں کے مینیجر، پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہوں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وطن سے محبت کا تقاضہ ہے کہ ہم آزادی کی تقریبات نہایت جوش و جذبے سے منائیں تاکہ لوگوں کو پتہ چلے کہ ہمیں اپنے ملک سے کتنی محبت اور پیار ہے۔ انہوں نے تمام اداروں کے سربراہوں سے کہا کہ سرکاری عمارتوں پر چراغاں کریں اور بلڈنگوں کو چھنڈیوں سے سجایا جائے۔ انہوں نے میونسپل و ٹاؤن کمیٹی کے افسران کو شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر کرنے کے احکامات دیئے اجلاس کو بتایا پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کمیونٹی ہال میں منعقد ہوگی۔ یوم آزادی کے مرکزی پروگرام کے بعد کمیونٹی ہال سے پریل کلب تک ریلی بھی نکالی جائے گی۔ جبکہ 13 اگست کی شام کو گورنمنٹ مدرسہ ہائی اسکول میں کلچرل شو اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس دفعہ عید الاضحیٰ او ر جشن آزادی کی خوشیاں ساتھ ساتھ منائی جائیں گی۔ انہوں نے ڈی او ایجوکیشن کو ہدایات دیں کہ 12 تاریخ سے اسکولوں میں چھٹیاں ہورہی ہیں اس لئے تازم اسکولوں میں 9 اگست کو اسکولوں میں جشن آزادی کے پروگرام منعقد کرائے جائیں۔ جبکہ تمام تعلقہ ہیڈ کواٹرز میں اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ ٹاؤن کمیٹی کی طرف سے تمام اسکولوں میں مٹھائی تقسیم کرنے اور اسپتالوں میں فروٹ تقسیم کرنے کے انتظامات کئے جائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں