192

پاکپتن: اپنی زندگی انسانیت کیلئے وقف کرنے والے عبدالستارایدھی کوہم سے بچھڑے 3 سال بیت گئے، ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی.

پاکپتن (محمد امین سے) دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کو دنیا سے رخصت ہوئے تین برس بیت گئے ہیں۔ ان کا طرز عمل ہمارے لیے مشعل راہ ہے. ان خیالات کا اظہار صدر انجمن فلاح مریضاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاکپتن وچیف ایڈیٹر ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی نے ان کے ایصال ثواب کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مذید کہا کہ دکھی انسانیت کی کئی سال تک خدمت کےجذبے سے سرشارسماجی رہنما عبدالستار ایدھی کو دنیا سے رخصت ہوئے تین برس بیت گئے۔ عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928 میں بھارت کی ریاست گجرات کے شہربانٹوا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 11 برس کی عمر میں اپنی ماں کی دیکھ بھال کا کام سنبھالاجو ذیابیطس میں مبتلا تھیں، صرف 5 ہزارروپے سے اپنے پہلے فلاحی مرکز ایدھی فانڈیشن کی بنیاد ڈالی، لاوارث بچوں کے سر پر دستِ شفقت رکھا اور بے سہارا خواتین اور بزرگوں کے لیے مراکز قائم کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں