207

مہمند: رانا ثناء اللہ کی منشیات حرام اور وزیراعظم کی منشیات حلال ہے، بلاول بھٹو زرداری

مہمند (خصوصی رپورٹ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی منشیات حرام ہے مگر وزیراعظم کی منشیات حلال ہے۔

مہمند میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت کا دہرا معیار ہے، حکومت کا ایک نہیں دو پاکستان دیکھو جس میں جھونپڑی حرام اور بنی گالا حلال ہے، ایم کیو ایم کی فارن فنڈنگ حرام اور پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ حلال ہے، رانا ثناء اللہ کی منشیات حرام ہے مگر وزیراعظم کی منشیات حلال ہے، نوازشریف کی آف شور حرام اور لاڈلے کی آف شورحلال ہے، یہ جھوٹے لوگ ہیں جو جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں