192

ساہیوال: گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں ٹیوٹا سکلز سمر کیمپ کا آغازکیا جارہا ہے، پرنسپل محمد افضل چودہدری

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) چیئرمین ٹیوٹاحافظ فرحت عباس کی ہدایت پرگورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ(اولڈہڑپہ روڈ)ساہیوال میں ٹیوٹاسکلزسمرکیمپ کاآغازکردیاگیا ہے جس میں نوجوانوں کو ہنرمندبنانے کیلئے کمپیوٹر اپلیکشنز، آٹوکیڈ اور الیکٹریشن سمیت دیگرفنی علوم کی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ پرنسپل محمدافضل چوہدری نے بتایاکہ مذکورہ کیمپ میں دوماہ کے مختلف شارٹ کورسز کروائے جارہے ہیں۔ چیئرمین ٹیوٹاحافظ فرحت عباس کا وژن ہے کہ کوئی بھی نوجوان ہنر سے محروم نہ رہے۔ ان کے احکامات پر من وعن عملدرآمد یقینی بنایاجارہاہے۔ نوجوانوں کو ہنرمندبنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کورس مکمل کرنے پر طلبہ اپنے متعلقہ شعبوں میں باعزت روزگارکمانے کے علاوہ گھربیٹھ کر بھی ملک وقوم کی خدمت کرسکیں گے۔ طلبہ ووالدین نے سمرکیمپ کے انعقاد پر چیئرمین ٹیوٹاحافظ فرحت عباس‘ ڈسٹرکٹ منیجرٹیوٹاساہیوال / پاکپتن ندیم فاروق کاشکریہ اداکیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں