201

اسلام آباد: مشیر خزانہ کے پاس وقت نہیں، دس دن تک میری کال کا جواب نہیں دیا، اسد عمر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) خزانہ کمیٹی کے چیئرمین اسد عمر نے کہا ہے کہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے پاس وقت نہیں، دس دن تک میری کال کا جواب نہیں دیا۔

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ خزانہ کمیٹی نے ملک میں آٹا، چینی اور فضائی ٹکٹس مہنگے ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ بجٹ کے بعد سیمنٹ، آٹا، چینی اور فضائی ٹکٹس بہت زیادہ مہنگے ہوگئے ہیں۔

اسد عمر نے شکوہ کیا کہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے پاس وقت نہیں، دس دن تک کال کا جواب نہیں دیا، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی تو میرے میسیج (پیغام) کا پانچ منٹ میں جواب دے دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں