183

ساہیوال: ایم لطیف میموریل فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورٹامنٹ کا انعقاد، صدر پریس کلب پیر سید طمطراق محاسن شاہی کی بطور مہمان خصوصی شرکت.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ایم لطیف میموریل فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورٹامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی صدرپریس کلب پیرسید طمطراق محاسن شاہی تھے۔ ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلیٰ عثمان لطیف‘ ملک عنصراورمحسن سگھلا تھے جبکہ آرگنائزرمیں احمد گیلانی‘ ساجد سکھیرا‘ صائم گیلانی‘ اروال گیلانی‘ پیر احمد سمور‘ مرزاعمرشامل تھے۔ ٹورنامنٹ کے دوران ٹیموں نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر مہمان خصوصی وشرکاء نے خوب داد دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرپریس کلب پیرسید طمطراق محاسن شاہی نے کہا کہ نوجوانوں کو انٹرنیٹ کی دنیا سے باہرنکل کرصحت مند کھیلوں کی طرف آنا چاہیے۔ نوجوان ہماراقیمتی سرمایہ ہیں آگے انہوں نے ہی ملک کی باگ دوڑسنبھالنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کھیل مثبت تفریح بھی ہیں اوراس سے صحت میں بھی اضافہ ہوتاہے۔ قبل ازیں مہمان خصوصی کو ٹیم کا تعارف کروایاگیا جنہوں نے فرداََفرداََ کھلاڑیوں سے گفتگو کی اورکھیل کی مثبت سرگرمیاں جاری رکھنے پر زوردیا۔

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں