205

لاہور: مریم نواز کی نواز شریف سے ہفتے میں 2 روز ملاقات کے لیے درخواست دائر

لاہور (اسد الیاس سے) مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف سے ہفتے میں 2 روز ملاقات کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

زرائع کے مطابق مریم نواز کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف دل سمیت متعدد عارضوں میں مبتلا ہیں، حکومت پنجاب کی جانب سے نواز شریف سے ہفتے میں صرف ایک روز ملنے کی اجازت ہے، اس کے علاوہ نواز شریف سے کارکنوں اور پارلیمنٹرینز کی ملاقات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، جیل حکام کی جانب سے پابندیاں خلاف قانون اور غیر آئینی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں