192

وزیراعظم 22جولائی کو امریکی صدرٹرمپ سے ملاقات کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان 22 جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے معمول کی میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان رواں ماہ امریکا کا دورہ کریں گے اور 22 جولائی کو ان کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوگی جس میں پاک امریکا تعلقات پر بات چیت کی جائے گی، ملاقات کا ایجنڈا سفارتی سطح پرطے کیاجارہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کے معاونین پر تشدد پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ قابض بھارتی افواج نے3ہفتےمیں40 نہتےکشمیریوں کوشہیدکیا، حریت رہنماؤں کوبدنام زمانہ تہاڑجیل میں رکھاگیا ہے، پاکستان کو حریت قیادت کی حراست پرشدیدتشویش ہے، سرینگرکےاخبارکےایڈیٹرکی حراست کی مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کے ساتھ تعاون کرنے والوں کے ساتھ تشدد کی خبروں پر شدید تشویش ہے، بھارت عالمی برادری کوگمراہ کرنابندکرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں