174

لاہور: مریم نواز کواچانک نوٹس سے جج پر دباؤ اور ویڈیو کی تصدیق ہوگئی، مریم اورنگزیب

لاہور (اسد الیاس سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز کو اچانک نیب کے نوٹس اور احتساب عدالت طلبی سے جج ارشد ملک پر دباؤ اور ویڈیو کی تصدیق ہوگئی۔ واضع رہے کہ احتساب عدالت نے نیب کی درخواست پر ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پر مریم نواز کو طلب کرلیا ہے۔

اپنے ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے جج صاحب کی ویڈیو کا فرانزک کروالیا جس میں اس کے اصلی ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے، اس لئے انہوں نے مریم نواز کو نوٹس بھیجا ہے، عمران خان پتہ تو کر لیتے کہ اس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ مریم نواز کی سزا کو معطل کر چکا ہے، مگر آپ کو خوف ہی اتنا ہے، نیب کا نوٹس مریم نواز کو اِس لئے ملا ہے کیونکہ عمران خان مریم نواز سے ڈرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں