186

ساہیوال: آبادی بڑھنے کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل میں اضافہ ہو ا ہے جس پر قابو پانے کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ محمد علی ضیاء، ڈی پی او

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیا ء نے کہا ہے کہ میرے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں۔عوام اور ملازمین کو ہر ممکن سہولت دینے کی کو شش کر رہے ہیں۔ جرائم کی رو ک تھام کے لیے تمام تر وسائل برو ئے کار لا ئے جا رہے ہیں۔ آبادی بڑھنے کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل میں اضافہ ہو ا ہے جس پر قابو پانے کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں ساہیوال کے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہو تی ہے کہ فورس کو کام کر نے کے لیے بہتر ماحول فراہم کیا جا ئے اور اسی طرح تھا نہ جات اور دفاتر میں آ نے وا لے شہریوں کی عزت اور احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جا ئے اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولت دی جا ئے۔ تھانوں میں شہداء کے نام پر سایہ دار پارکس بنائے گئے ہیں اور شہریوں کے بیٹھنے کے لیے ویٹنگ روم بنائے گئے ہیں تھا نہ جات کی 24 ناکارہ گاڑیوں کو ٹھیک کرواکر آن روڈ کیا جا چکا ہے اور ضلع کی کل 50گاڑیوں میں ٹریکر سسٹم بھی نصب کیا جا چکا ہے۔ جس سے موثر گشت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ تفتیشی آفیسران کو 15لاکھ روپے سے زائد کے کراس چیکس جاری کیے جا چکے ہیں۔ قومی رضا کاروں کو بھی چیکس کی صورت میں ادائیگیاں کی جا رہی ہیں۔ ہمارے ضلع کا جرم بر خلاف املاک نیگیٹو ہے۔ آبادی بڑھنے کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل میں اضافہ ہو ا ہے جس پر قابو پانے کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر 40/50سائلین کے مسائل خود سن کر ان پر احکامات جاری کر تا ہوں اور عوام سے ہر سطح پر رابطہ بحال رکھ رہا ہوں اس سلسلہ میں کھلی کچہریوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ملازمین کو ان کی پسند کی پوسٹنگ دی جا رہی ہے۔ ملازمین اور شہداء کے بچوں کے لیے سکول فیس میں خصوصی رعایت حاصل کی گئی ہے اور اسی طرح تین بس کمپنیوں سے سفری ٹکٹ میں بھی رعایت حاصل کی گئی ہے۔ صحافیوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے میڈیا کے کردار کو سراہا انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہو تے ہیں۔ میٹنگ کے آخر میں صحافیوں نے بھی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)محمد علی ضیاء کی خدمات اور اقدامات کو سراہا اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں