184

اسلام آباد: ملکی دفاع کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، چیف جسٹس

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اسلام آباد میں حساس ادارے کی عمارت کی قریب اراضی ایکوائر (حاصل) کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے عمارت کے قریب تعمیرات گرانے کا حکم دیتے ہوئے اہل علاقہ کی درخواست خارج کردی۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ سی ڈی اے اور متعلقہ ادارے غیر قانونی تعمیرات فوری طور پر ختم کریں، عدالتی احکامات پر اصل روح کے مطابق عمل کیا جائے، ایٹمی اثاثوں کی وجہ سے ہی پاکستان محفوظ ہے، ملکی دفاع کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں