211

پاکپتن: حکومت کی طرف سے مکئی کے امدادی ریٹ مقرر نہ ہوئے، کسان کو فی ایکڑ 20 سے 25 ہزار خسارہ. چوہدری رضوان اقبال.

پاکپتن (ولی محمد سے) حکومت کی طرف سے مکئی کے امدادی ریٹ مقرر نہ ہونے کے باعث غلہ منڈیوں میں مکئی فصل کا ریٹ 15 سو فی من سے کم ہو کر 9 سو روپے فی من رہ گیا ریٹ 5 سو سے 6 سو روپے فی کم پڑ گیا جس کے باعث کسانوں کے فصل پر اخراجات بھی پورے نہ ہو سکے ان خیالات کا اظہار پاکستان کسان اتحاد کے صوبائی صدر پنجاب چوہدری رضوان اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مکی کی فصل کے امدادی ریٹ مقرر نہ ہونے کے باعث پاکپتن کی غلہ منڈی میں مکی کی فصل کا ریٹ 15 سو سے کم ہوکر 9 سو رہ گیا ہے 5 سو سے 6 سو روپے فی من کم ہوگیاہے۔ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث مکی کی فصل میں کسانوں کو 20 سے 25 ہزار فی ایکڑ خسارے کا سامنا رہا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اقتدار میں آنے سے قبل کسانوں سے وعدہ کیا تھا کہ فصلوں کے امدادی ریٹ مقرر کیے جائیں گے مگر پی ٹی آئی اقتدار میں آکر سارے وعدے بھول گئی۔انہوں نے کہا کہ ناقص پالیسیوں نے کسانوں کو احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کر دیا۔کسانوں نے کہا کہ امدادی ریٹ مقرر نہ ہونے کے باعث منڈیوں میں کسانوں کا معاشی استحصال کیا جا رہا ہے،حکومت اپنے وعدوں پر نظر دوڑائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں