203

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں تین ہزار ارب کے اثاثے ظاہر کیے گئے، مشیر خزانہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم سے ایک لاکھ 37 ہزار افراد نے فائدہ اٹھایا اور 70 ارب روپے جمع ہوئے جبکہ تین ہزار ارب کے اثاثے ظاہر کیے گئے۔

اسلام آباد میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیر مملکت رونیو حماد اظہر اور چیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو تاریخ کی کامیاب ترین اسکیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم کا بنیادی مقصد ٹیکس گزاروں کی تعداد بڑھانا ہے، اسکیم سے کالا دھن سفید کرنے کا موقع دیا، ایک لاکھ 37 ہزار افراد نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا اور 70ارب روپے اکٹھے ہوئے جبکہ تقریباً تین ہزار ارب کے اثاثے ظاہر کیے گئے، ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں بڑی تعداد نئے ٹیکس گزاروں کی ہے، ایک لاکھ سے زائد افراد پہلی مرتبہ ٹیکس نیٹ میں آئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں