195

چیچہ وطنی: ایف آئی اے ملتان کی خانیوال اور ساہیوال کے اضلاع میں کاروائی جعلی موبل آئل برآمد.

چیچہ وطنی (میاں رضوان انور سے) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے ملتان نے خانیوال اور ساہیوال کے اضلاع میں کامیاب کاروائیوں کے دوران معروف برانڈ کا جعلی موبل آئل برآمد کرکے 3 افراد کو گرفتار کر لیا.

ایف آئی اے ملتان کی چھاپہ مار ٹیم نے یہ کاروائیاں میاں چنوں اور ساہیوال میں کیں جہاں سے معروف کمپنی کے برانڈ کا جعلی تیار شدہ موبل آئل برآمد کرکے 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ایف آئی اے ملتان کو اطلاع ملی تھی کہ ملزمان مقصود ۔زاہد اور عمران عرصہ سے اٹلس ہنڈا برانڈ کے نام سے جعلی موبل آئل بناکر مارکیٹ میں فروخت کر رہے تھے کاروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا تیار شدہ موبل آئل برآمد کرکے ملزمان کے کاروباری مراکز کو سیل کرنے کے علاوہ ملزمان کے خلاف تھانہ ایف آئی اے ملتان میں کاپی رائیٹ ایکٹ اور جعل سازی کے جرائم میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں