199

ڈیرہ غازی خان: امپائرکی انگلی پر ناچنے والے وزیراعظم کوعوام کے چیخیں سنائی نہیں دے رہیں، بلاول بھٹو

ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت نے غریب کی کمر توڑ دی، امپائر کی انگلی پرناچنے والے وزیراعظم کوعوام کے چیخیں سنائی نہیں دے رہیں۔

ڈیرہ غازی خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آنے سے پہلے عمران خان کیا کیا سبز باغ دکھاتے تھے، لیکن ان کا ہر وعدہ اور ہر نعرہ جھوٹا نکلا، یہ کون سا نیا پاکستان ہےجس میں غریب کی زندگی مشکل ہے، ہرکوئی پریشان، کسان بدحال اور مزدور بے بس ہے، مہنگائی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، ہمیں نیا پاکستان نامنظور ہے، قائداعظم کا پاکستان واپس دو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں