200

کراچی: کورنگی میں اسپتال کی غفلت سے خاتون جاں بحق، ورثا کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج

کراچی (محمد یوسف سے) کورنگی چنیوٹ اسپتال میں غلط علاج سے حالت خراب ہونے والی لڑکی جناح اسپتال میں شادی کی پہلی سالگرہ والے دن انتقال کرگئی، اہل خانہ نے میت چنیوٹ اسپتال کے باہر رکھ کر احتجاج کیا۔

خبر کے مطابق چنیوٹ اسپتال کورنگی میں غلط خون لگنے سے تشویش ناک حالت میں مبتلا خاتون 25 سالہ انعم زوجہ عبداللہ نے دوران علاج جناح اسپتال میں دم توڑ دیا۔ لڑکی کے اہل خانہ نے بتایا کہ انعم کو ایک ہفتے قبل کورنگی ڈھائی نمبر میں واقعے چینوٹ اسپتال میں ڈلیوری کی غرض سے لایا گیا تھا جہاں انعم کے یہاں بچے کی پیدائش ہوئی اور وہ نارمل تھی جبکہ اس نے اہل خانہ سے بات چیت بھی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں