190

مانسہرہ: ایک برس میں بھارت سے ایک ارب 36 کروڑ روپے سے زائد کی ادویات درآمد

مانسہرہ (محمد طارق شاد سے) گزشتہ برس پاکستان نے بھارت سے ایک ارب 36 کروڑ سے زائد کی ادویات درآمد کی ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق بھارت سے گزشتہ برس ایک ارب 36 کروڑ 99 لاکھ 82 ہزار سے زائد مالیت کی ادویات اور ویکسین درآمد کی گئی۔ درآمد کی گئی ادویات میں جان بچانے والی ادویات کے علاوہ بڑی مقدار میں ٹیبلٹس، سیرپ،انجیکشن اور ویکسین بھی شامل تھیں۔

گزشتہ برس بھارت سے جنوری میں 15 کروڑ 43 لاکھ 17 ہزار، فروری میں 22 کروڑ32 لاکھ 47 ہزار، مارچ میں 19 کروڑ 21 لاکھ 37 ہزار، اپریل میں 11 کروڑ 10 لاکھ 42 ہزار، مئی میں 18 کروڑ96 لاکھ47 ہزار اور جون میں 4 کروڑ 89 لاکھ 12 ہزار سے زائد مالیت کے ادویات و ویکسین درآمد کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں