204

پاکپتن: موک ایکسر سائز اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاونت کرتی ہیں، احمد کمال مان، ڈپٹی کمشنر.

پاکپتن (محمد امین سے) ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمد کمال مان نے کہا ہے موک ایکسر سائز اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاونت کرتی ہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی حالات کے پیش نظر عوام کو قلیل وقت میں ریلیف بہم پہہنچایا جا سکے مون سون بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ ادارے پوری طرح چوکس رہیں اور ریسکیو1122کے پاس موجود آلات اور ٹرینڈ سٹاف کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریسکیو1122پاکپتن کے زیر اہتمام پاکپتن کینال پر فلڈ موک ایکسرسائز میں کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر احمد افنان ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ریاض احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122ڈاکٹر احتشام مظہرڈی او سول ڈیفنس شہزاد احمدمیڈیا کے نمائندگان دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے فلڈ سے متعلقہ تمام سامان کامعائنہ کیااورریسکیو 1122 کی آپریشنل صلاحیت پر ریسکیو اہلکاروں اور ریسکیو محافظوں کو شاباش دی انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122 نے اپنے وسائل کابہتر استعمال کرتے ہوئے اچھی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122ڈاکٹر احتشام مظہر نے ڈی سی پاکپتن کو موک ایکسرسائز کے دوران مختلف محکموں کی طرف سے لگائے گئے نمائشی کیمپوں کا معائینہ کراتے ہوئے انکی کارکردگی سے آگاہ کرتے بتایا کہ وہ کسی بھی قسم کی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں موک ایکسر سائز میں ریسکیو 1122کے علاوہ محکمہ پولیس اسپیشل برانچ لائیو سٹاک، محکمہ ہیلتھ، زراعت، ہائی وے،میونسپل کمیٹی پاکپتن،محکمہ انہارسول ڈیفس نے حصہ لیا ریسکیو 1122 پاکپتن نے ڈوبتے لوگوں کو بچانے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے پانی میں ڈوبے افراد کو نکالنے اسپیشل ریسکیو وہیکل کے تمام فنکشنز کا عملی مظاہر ہ بھی کیا موک ایکسر سائز میں ریسکیو 1122کے کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے تحت تربیت پانے والے ریسکیو محافظوں کے علاوہ ریسکیورز، دیگر اداروں کے ملازمین اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں