353

پاکپتن: والدین اور اساتذہ بچوں کو جنسی بدسلوکی سے بچاؤ کی تربیت دیں ،ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی

پاکپتن (مقبول حسین سے) صدر انجمن فلاح مریضاں ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن و چیف ایڈیٹر بریلینٹ ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی نے کہا ہے کہ والدین بچوں کو جنسی بدسلوکی سے بچاؤ اور پہچان کی تربیت دیں۔

انہوں نے بچوں کو جنسی بدسلوکی سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ یہ ایک عالمی برائی اور تکلیف دہ روگ ہے اور ہمیں ہر سطح پر اس عمل کے خلاف لڑنا ہوگا۔ ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی نے کہا کہ والدین بچوں کو جنسی بدسلوکی سے بچاؤ اور پہچان کی تربیت دیں، اساتذہ بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں، بچوں کو تربیت دینی چاہئے کہ وہ اس عمل کو کیسے روکیں، پہچانیں اور اطلاع دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں