200

سکھر: تمام جماعتیں نیب کا بائیکاٹ کریں اور کسی سوال کا جواب نہ دیں، فضل الرحمان

سکھر (محمد شبیر سے) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نیب کو انتقامی کارروائی کے لیے بنایا گیا ہے، تمام جماعتیں نیب کا بائیکاٹ کریں، کسی بھی سوال کا جواب نہ دیں۔

سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس اور اس میں ویڈیو ثبوت نے حیرت میں ڈال دیا ہے، ویڈیو میں نواز شریف کے خلاف فیصلے دینے والے جج نے خود دباؤ کا اعتراف کیا، اداروں کے خوف سے دن کو رات اور رات کو دن کہنا پڑے تو یہ ظلم ہے، ہر چیز کی حد ہوتی ہےمگراب وہ حد پار ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں