205

اسلام آباد: سعودی عرب نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے تاحال کوئی اقدام نہیں کیا، دفتر خارجہ

*سعودی عرب نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے تاحال کوئی اقدام نہیں کیا، دفتر خارجہ*

اسلام آباد: دفتر خارجہ حکام نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے تاحال کوئی اقدام نہیں کیا۔

اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا چیئرمین مصطفی نواز کھوکھر کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں سعودی جیل میں قید ملتان کے رہائشی مرید عباس کے معاملے پر غور کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے حکام نے کمیٹی کو مرید عباس سمیت سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملتان کا رہائشی مرید عباس بحیثیت ڈرائیور سعودی عرب گیا تھا، اس پر وہاں 27 ہزار ریال جرمانہ عائد ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ان کے کفیل سے رابطہ کرکے مرید عباس کو رہا کرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں