281

لاڑکانہ: قدرت کا کرشمہ، چار ماہ کے بچے کی پیٹ سے ایک اور بچہ برآمد

لاڑکانہ ((ملک مشتاق احمد سے) قدرت کا کرشمہ، چار ماہ کے بچے کی پیٹ سے ایک اور بچہ برآمد، اطلاع ملنے پر میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالستار شیخ نے ڈاکٹرز سے تفصیلات لے کر اسپتال کا دورہ کیا اور بچے کے ورثہ سے ملاقات کی، پیڈز سرجری میں میہڑ کے رہائشی چار ماہ کے بچے محمد سدھیر کو پیٹ میں درد ہونے ہونے پر داخل کرایا گیا، پیڈز سرجن ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے بچے کا آپریشن کیا تو پیٹ سے ایک اور بچہ برآمد ہو گیا. آپریشن کے بعد چار ماہ کے بچے کی طبیعت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے، بچے کے پیٹ سے برآمد بچہ مردہ حالت میں ملا، سر، کان، پیر اور جسم کے مختلف اعضاء بھی واضح تھے.
ایم ایس ڈاکٹر عبدالستار شیخ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں پہلا کیس دیکھا ہے، کتابوں میں پڑھا تھا کہ پانچ لاکھ کیسز میں ایک کیس ایسا ہوتا ہے، بچے کو ہر طرح کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، بچے کی والدہ شبیراں بی بی نے بتایا کہ بچے کو پیٹ کے درد کے باعث مہیڑ میں ڈاکٹرز کودکھایا تو ڈاکٹرز کی ہدایات پر ایمرجنسی میں لاڑکانہ چانڈکا چلڈرن ہسپتال لائے، یہاں آپریشن کیا گیا تو بچے کے پیٹ سے بچہ برآمد ہونے کا بتایا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں