211

پاکپتن: سینئر صحافی عدیل قمر شیرازی کاساتھیوں سمیت پریس کلب پاکپتن رجسٹرڈ میں شمولیت کا اعلان

پاکپتن (حیدر علی شہزاد سے) سینئر صحافی عدیل قمر شیرازی کاساتھیوں سمیت پریس کلب پاکپتن رجسٹرڈ میں شمولیت کا اعلان، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافیوں عدیل قمر شیرازی نے اپنے ساتھیوں رانا آفتاب احمد اور کاشف بٹ کے ہمراہ پریس کلب پاکپتن کے بڑے گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا جس پر چیئر مین پیرامداد حسین، صدر پریس کلب پاکپتن وقار فرید جگنو سینئر نائب صدر سمیع اللہ جنرل سیکرٹری غلام فرید الدین چشتی اپوزیشن لیڈر رانا مہران اکبرچیئر مین الیکٹرانک میڈیا امجد خاں راندو جنرل سیکرٹری وارث علی شاہ ایڈیشنل سیکرٹری افتخار بھٹی، حیدر علی شاہ، طارق محمود کمبوہ، رضوان رضی سمیت دیگر عہدیداروں نے انہیں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ دوستوں کے گروپ میں شامل ہونے سے پریس کلب کا گروپ مزید مضبوط ہو گا اور پریس کلب کے پلیٹ فارم سے شہریوں کے مسائل کے حل آواز اٹھائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں