234

پاکپتن: برتھ کنٹرول کے لیے تمام مکتبہ فکر کے افراد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ڈی سی احمد کمال مان

پاکپتن (مقبول حسین) عالمی یوم آبادی کے حوالے سے واک اور سیمینار کا انعقاد محکمہ بہبود آبادی ضلع پاکپتن کی طرف سے کیا گیا. واک میں ڈی سی احمد کمال مان، ڈی او پاپولیشن غفران ثاقب، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر افضل بشیر مرزا، سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن حکیم لطف اللہ، صدر انجمن فلاح مریضاں ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی، پرنسپل پاکپتن ہومیوپیتھک میڈیکل کالج محمود ریاض جوئیہ سمیت دیگر افسران اور عام عوام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے گفتگو کرتر ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے بڑھتی آبادی کا کنٹرول از حد ضروری ہے، خوشحال زندگی کا دارومدار چھوٹے کنبے پر منحصر ہے، آبادی میں ہوشربااضافے کی روک تھام کے لیے محکمہ صحت و بہبود آبادی جانفشانی سے کام کرے، آبادی میں اضافہ کے کنٹرول کے لیے تمام مکتبہ فکر کے افراد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، بڑھتی آبادی کے اضافہ کو روکنے کے لیے موثر آگاہی مہم جاری رکھی جاۓ گی۔ واک بختیار کاکی چوک سے شروع ہوکر ضلع کونسل ہال پر اختتام پذیر ہوئی.

بعد ازاں ضلع کونسل ہال میں عالمی یوم آبادی کے حوالہ سے سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا جس کی صدارت سی ای او ھیلتھ ڈاکٹر رانا امتیاز نے کی، جبکہ حکیم لطف اللہ سیکرٹری جنرل پی ایس سے و ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی اور ڈاکٹر محمود ریاض جوئیہ، سید سلمان شاہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر بطور مہمان اعزاز شریک ہوئے. اس موقع پر مفتی محمد زاہد اسدی صدر اتحاد بین المسلمین ضلع پاکپتن نے معاشرتی اور مذہبی حوالہ سے آبادی کے کنٹرول کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی، محکمہ بہبود آبادی کے ورکرز میں سال بھر کی کارکردگی کے حوالہ سے سرٹیفیکیٹس اور شیلڈز معزز مہمانوں کے دست مبارک سے تقسیم کی گئیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں