173

اسلام آباد: نیب کا اللہ ہی حافظ ہے۔ سپریم کورٹ۔

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سپریم کورٹ نے ایل این جی کوٹہ کیس میں نیب اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ نیب کا اللہ ہی حافظ ہے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ایل این جی کوٹہ کیس میں سابق وزیر انور سیف اللہ اور سابق سینیٹر صفدر عباسی کی بریت کے خلاف نیب اپیلوں کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے انور سیف اللہ اور صفدر عباسی کی بریت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نیب اپیلیں خارج کردیں۔ نیب وکیل نے دلائل میں کہا کہ انور سیف اللہ نے بطور وزیر پٹرولیم گیس کوٹہ جاری کیا حالانکہ انہیں کوٹہ دینے کا اختیار نہ تھا۔ جسٹس عظمت سعید نے پوچھا کہ قواعد و ضوابط کے تحت کوٹہ دینے کی مجاز اتھارٹی (ادارہ) کون سی تھی؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں