196

ساہیوال: پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے حلف اٹھا لیا.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) پر نٹ میڈیا ایسو سی ایشن ساہیوال (PMA) کی تقریب حلف بر داری کی ایک تقریب کا اہتمام مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ اس تقریب میں قائم مقام ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد نواز گوندل نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں سر پر ست سینئر بزرگ صحافی حاجی محمد اسما عیل کی سر برا ہی میں چیئر مین چو ہدری الطاف الرحمن، چئیر مین سپریم کونسل احسن امین، کوارڈنیٹر ملک غلام عباس گو ہر، صدر رانا وحید، جنرل سیکرٹری چو ہدری عثمان علی، نائب صدر مر زا خالد اور وسیم حفیظ، جوائینٹ سیکرٹری زاکر حسین کھو کھر، انفارمیشن سیکرٹری راؤ عتیق علی اور فنانس سیکرٹری شیخ مجید، ایگزیکٹو ممبران میں سرفراز چشتی، امتیاز احمد بٹ، عمر منظور چو ہدری، میاں ممتاز احمد، رانا مزمل، کاشف بھٹی، سپریم کونسل کے ممبران رانا سلیم، عقیل چو ہدری، سوشل میڈیا مر زا ظفر، رانا محمد شفیق، علی حیدر کھو کھر اور آئی ٹی انچارج ارم آصف نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

اس مو قع پر سر پر ست سینئر صحافی حاجی اسما عیل نے خطاب کر تے ہوئے کہا صحافت پاکستان کا چو تھا ستون ہے اور ہمیں خبر کی تلاش کے لئے معتبر زرائع کا استعمال کر نا چا ہئے تا کہ کسی کی دل آزاری نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کو تر جیحاتی بنیادوں پر حل کر نے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے پریس کلب ساہیوال کے ممبران سمیت تمام ورکنگ جر نلسٹوں کو شہر کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر نا ہوگا اور معا شرے میں ہونے والے جرائم کی نشاندہی کر نا ان کا اولین فریضہ ہونا چا ہئے۔ اس مو قع پر انفارمیشن آفیسر عقیل اشفاق نے کہا کہ انتظامیہ اور صحافیوں کے در میان میں نے ہمیشہ پل کا کردار ادا کیا ہے اور حلف اٹھانے والے تمام ممبران کو مبارکباد پیش کی۔ اس مو قع پر سید طمطراق شاہ، نوید غنی، وحید غنی، ملک عرفان، ملک آصف اعوان اور دیگر صحافی بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں