189

لاہور: کرتارپور کوریڈور کی تعمیر کا 80 فیصد سے زیادہ کام مکمل، سینئر انجینئر کاشف علی

لاہور (اسد الیاس سے) پاکستان نے کرتارپور کوریڈور کی تعمیرکا80 فیصد سے زیادہ کام مکمل کرلیا ہے۔

نارووال میں زیرو لائن سے گوردوارہ دربارصاحب تک مرکزی سڑک، پل کی تعمیر اور گوردوارہ صاحب کے اطراف میں عمارتوں کی تعمیرمکمل ہوگئی ہے اور یہاں فنشنگ کا کام جاری ہے، توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان مقررہ وقت سے پہلے ہی مکمل کرلے گا۔

منصوبے پر کام کرنے والے سینئر انجینئر کاشف علی بتایا کہ بنیادی اسٹرکچر 100 فیصد مکمل ہوچکا ہے، اب ہمیں یہاں ٹائل لگانی یے جس کا آرڈردیا جاچکا ہے۔ دو سے تین ہفتوں میں ٹائل لگنا شروع ہوجائیں گی۔ ان کے لیے ایک بڑا چیلنج خاص قسم کے سفید سنگ مرمر کی دستیابی ہے، سفید ماربل بہت زیادہ تعداد میں یہاں استعمال کرنا پڑرہا ہے۔ اس وقت لنگرخانہ، درشن خانہ، واش رومز اور ایڈمن بلاک کی عمارت 70 سے 80 فیصد مکمل ہوچکی ہے، اب یہاں بجلی، گیس اورپانی کی وائرنگ کی جارہی ہے۔ مخصوص اسٹائل میں عمارت کی آرچ بنائی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں