182

کراچی: ایشائی ترقیاتی بینک نے کراچی بس منصوبے کیلئے قرضے کی منظوری دے دی

کراچی (محمد یوسف سے) کراچی بس منصوبے کیلئے ایشائی ترقیاتی بینک نے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز قرضے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی بس منصوبے کیلئے ایشائی ترقیاتی بینک نے قرضے کی منظوری دے دی ہے اور سندھ کے وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ نے بتایا ہے کہ کراچی بس ریپڈ ٹرانزٹ ریڈ لائن منصوبے کے لئے ایشائی ترقیاتی بینک نے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز قرضے کی منظوری دی ہے۔

صوبائی وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سندھ دشمن پالیسیوں پر اتر آئی ہے، بی آرٹی منصوبوں میں تاخیرکی ذمہ دار بھی وفاقی حکومت ہے جب کہ وفاق نے کراچی کے 2 اہم ٹرانسپورٹ کے منصوبے ریڈلائن اور ییلولائن ایکنک میں شامل ہی نہیں کیے تھے، وفاق کی جانب سے نظر انداز کرنے پر سندھ حکومت کو ایشین ترقیاتی بینک سے رابطہ کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں