210

سکھر: یہ صرف باتیں کرتے ہیں کوئی بھی ان سے این آر او نہیں مانگ رہا، خورشید شاہ

سکھر (محمد شبیر سے) رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہم بار بار پوچھ رہے ہیں کہ کون این آر او مانگ رہا ہے، یہ صرف باتیں کرتے ہیں کوئی بھی این آر او نہیں مانگ رہا۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سونامی کا مطلب ہے تباہی جو اس وقت عوام بھگت رہے ہیں، معیشت کو تباہ کر دیا ہے اور عوام پریشان ہیں، عام آدمی روٹی کے لیے پریشان ہے، ڈالر بڑھنے سے ہر بندہ متاثر ہو رہا ہے، گیس بجلی کے بلوں سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں، لوگوں کو نوکریاں دینے کے اعلان تو کیا گیا مگر لوگوں سے روزگار چھینا جا رہا ہے۔.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں