223

ساہیوال: آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کاہائی سیکیورٹی جیل ساہیوال کا دورہ، وارڈرز کے مسائل ترجیھی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کاہائی سیکیورٹی جیل ساہیوال کا دورہ، جیل وارڈر ز سے ملاقات اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقینی دہانی، ورڈران کی ترقی کے لئے Rapid Promotion Track کا نظام متعارف، محکمہ جیل خانہ جات کو نظم و ضبط اور پیش وارانہ بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ- تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے ہائی سکیورٹی جیل ساہیوال کا دورہ کیا اور جیل وارڈرز سے ملاقات کے دوران ا ن کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقینی دہانی کروائی- ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ وارڈران کی ترقی کیلئے Track Promotion Rapid کا نظام متعارف کروایا گیا ہے جس کے مطابق جن وارڈرز کی تعلیم (FA) انٹرمیڈیٹ ہو گی وہ 05 سال کے عرصہ کے بعد ہیڈ وارڈراور ہیڈ وارڈر جن کی تعلیم (BA) گریجوایشن ہو گی وہ 05 سال میں چیف وارڈرجبکہ چیف وارڈر جلد ہی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی پا سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمانہ بھرتی کے طریقہ کار میں بھی کچھ بنیادی تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کا فائدہ صرف وارڈرز کو ہو گا۔ چیف وارڈر کی ڈائریکٹ بھرتی پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی ڈائریکٹ بھرتی 75 فی صد سے کم کر کے 25 فی صد کر دی گئی جس سے چیف وارڈرز کا پروموشن کا کوٹہ75فی صدہو گیا ہے- سکیل اپ گریڈیشن کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ انشاء اللہ چند دنوں میں وارڈر کا سکیل 7 ہیڈ وارڈر کا 9 اور چیف وارڈر کا 11 ہو جائیگااور جیل ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی نئی سفارشات اعلی حکام کوبھی ارسال کر دی ہیں. جس میں ایک بنیادی تنخواہ کے مساوی نیا الاؤنس ماہانہ بنیاد پر دیا جانا شامل ہے۔ تقریب کے اختتام پر آئی جی نے جوانوں کے ساتھ گروپ فوٹو لیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ جیل خانہ جات کو نظم و ضبط اور پیش وارانہ بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں