183

پاکپتن: اراضی پر قبضہ، حقیقی بھائیوں کا بھائی کے گھر پر مسلح دھاوا، حکومت نوٹس لے، متاثرین سراپا احتجاج

پاکپتن (خرم شہزاد سے) حقیقی بھائیوں کا اراضی پر قبضہ کرنے کے لئے بھائی کے گھر مسلح دھاوااہلخانہ بچوں پروحشیانہ اہل علاقہ کے آنے پر تشدد اسلحہ لہراتے فرارتفصیلات کے مطابق تھانہ چک بیدی کے علاقہ کوٹ ماہی ہیڈ گردتہ کے رہائشی غلام مجتبیٰ ولد سلطان و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ میرے حقیقی بھائیوں بااثر ملزمان مصطفی، مرتضی مشتاق ولد نور و دیگر نامعلوم ملزمان کے ہمراہ مسلح ہو کر10کنال 16مرلے اراضی پر قبضہ کی نیت سے میرے گھر دھاوادیا میرے اہلخانہ دو بچوں پر وحشیانہ تشدد شروع کر دیا اوربعد ازاں اہل علاقہ کے آنے پر اسلحہ لہراتے فرار ہو گے، غلام مجتبیٰ نے بتایا کہ 10کنال 16مرلے اراضی کا میں حقیقی مالک اور قابض ہوں گرداوری میرے نام ہے میرے حقیقی بھائی اس پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، اس سے پہلے بھی ان ملزمان نے میرا سامان چوری کیا تھا اور ایک بچہ بھی اغواء کیا تھا جو عدالت نے برآمد کیا تھاغلام مجتبیٰ ولد سلطان نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او ساہیوال، ڈی پی او پاکپتن و دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا مقدمہ درج کیا جائے اور ملزما ن کو گرفتار کیا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں